ہفتہ , 20 اپریل 2024

یمنی فورسز کا سعودی عرب کے اندر تین فوجی ٹھکانوں پر حملہ

صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک)یمنی فورسز اور قبائل نے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کے جواب میں سعودی عرب کے اندر سعودیہ کے جیزان، ابہا اور العسیر میں تین فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع کا کہنا ہے کہ یمنی ڈرونز نے جیزان کے ايئر پورٹ پر سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے کو بالکل ٹھیک نشانہ بنایا جبکہ ابہا اور عسیر میں بھی سعودی عرب کے متعدد فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گيا ہے۔

یحیی سریع نے کہا کہ جیزان ، ابہا اور العسیر میں یمنی ڈرون نے اپنے اہداف کو بالکل ٹھیک نشانہ بنایا ہے ۔ یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کے کئی حساس فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گيا ہے۔ انھوں نے کہا کہ صوبہ مآرب میں سعودی عرب کے امریکی پیٹریاٹ میزائل سسٹم کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔ یحیی سریع نے کہا کہ یمنی عوام نے اپنی استقامت اور پائداری کے ذریعہ سعودی عرب کی ظالم و جابر حکومت کو دس جارح ممالک کے ہمراہ شکست دینے کا عزم مصمم کر رکھا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …