منگل , 23 اپریل 2024

سوڈان میں حکومت کی تشکیل کے بارے میں مفاہمت

خرطوم (مانیٹرنگ ڈیسک)سوڈان سے متعلق افریقی یونین کے خصوصی ایلچی نے سوڈان کی فوجی کونسل اور مخالفین کے الائنس کے درمیان مذاکرات کے بعد اعلان کیا ہے کہ سوڈان میں ٹکنوکریٹ سول حکومت کی تشکیل اور تین سالہ حکومتی کونسل کے قیام کے مسئلے پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔

افریقن یونین کے خصوصی ایلچی محمد الحسن ولد لبات نے کہا ہے کہ فریقین نے حالیہ چند ہفتوں کے دوران سوڈان کے خونریز واقعات کا جائزہ لینے کے لئے تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل اور اسی طرح سول حکومتی کونسل کے قیام تک قانون وضع کرنے والی کونسل کی تشکیل کو موخر کئے جانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔سوڈان میں فریقین کے درمیان مذاکرات کا عمل تیئیس جون کو خرطوم میں احتجاجی دھرنے پر فوجی اہلکاروں کے حملے کے بعد کہ جس میں ایک سو اٹھارہ سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے، معطل ہو گیا تھا۔

مذاکرات کا عمل معطل ہو جانے کے بعد ایتھوپیا اور افریقن یونین نے ثالث کی حیثیت سے دونوں فریقوں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ہر طرح کی قسم کی کشیدگی و تشدد سے گریز کرتے ہوئے مفاہمت کے حصول کے لئے مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کر دیں جس کے بعد جمعرات کو فریقین کے درمیان مذاکرات ہوئے۔واضح رہے کہ سوڈان کی عبوری فوجی کونسل کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور مصر کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …