بدھ , 24 اپریل 2024

وائٹ ہاؤس کے سامنے امریکی پرچم نذر آتش

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں احتجاجی مظاہرین نے امریکہ کے یوم آزادی کی مناسبت سے صدر ٹرمپ کی تقریر سے قبل وائٹ ہاؤس کے سامنے امریکی پرچم نذر آتش کیا۔فاکس نیوز کے مطابق امریکا کے یوم آزادی کی مناسبت سے امریکی صدر ٹرمپ کی تقریر سے قبل ان کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔اس رپورٹ کے مطابق بعض مخالفین نے امریکی پرچم کو نذر آتش کرتے ہوئے امریکہ کبھی بڑا نہیں رہا، جیسے نعرے بھی لگائے۔

بعض مخالفین نے امریکی صدر ٹرمپ اور ان کی جنگ پسندانہ پالیسیوں کے خلاف بھی نعرے بازی کی جس کے بعد امریکی پولیس نے کم از کم تین افراد کو گرفتار کر لیا۔ٹرمپ کی پالیسیوں کے مخالفین نے امریکہ کے یوم آزادی کے موقع پر بچے کی شکل میں ٹرمپ کی تصویر سے بنے غبارے کو بھی ہوا میں چھوڑا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …