جمعہ , 19 اپریل 2024

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ تمام اراکین صوبائی اسمبلی میں سب سے امیر رکن

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان ناصرف اپنے صوبے میں بلکہ چاروں صوبائی اسمبلی میں موجود اراکین اسمبلی کے مقابلے میں امیر ترین شخص قرار پائے ہیں۔اراکین صوبائی اسمبلی کی جانب سے جاری اثاثوں سے متعلق معلومات کے مطابق محمود خان 2 ارب 37 کروڑ روپے مالیت پر مشتمل اثاثوں کے مالک ہیں۔

فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ محمود خان 2 ارب 33 کروڑ روپے کی زرعی زمین کے مالک ہیں اور ان کے بینک اکاؤنٹ میں 4 کروڑ 17 لاکھ روپے موجود ہیں۔ محمود خان کے ظاہر کردہ اثاثوں میں کوئی کار موجود نہیں تاہم 35 تولہ سونا ظاہر کیا جس کی مالیت کا تذکرہ نہیں کیا۔عوامی نیشنل پارٹی کے بہادرخان کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 88 کروڑ 28 لاکھ روپے بتائی گی۔

انہوں نے اپنی پراپرٹی کی مالیت 87 کروڑ 55 لاکھ روپے جبکہ زرعی اراضی کی قیمت 41 کروڑ روپے بتائی۔پاکستان تحریک انصاف کی رہنما سید فخر جہاں کی جانب سے اثاثوں کی مالیت 77 کروڑ 60 لاکھ روپے بتائی گئی۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما شیر اعظم خان مجموعی طور پر 64 کروڑ 68 لاکھ روپے ہے۔

فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق پی پی پی رہنما کی پراپرٹی کی مالیت 53 کروڑ روپے ہے اور 9 کروڑ 36 لاکھ روپے نقد موجود ہیں۔سوات سے تحریک انصاف کے ایم پے اے فضل حکیم خان کے مجموعی اثاثوں کی قیمت 52 کروڑ 8 لاکھ روپے ہے۔ان کے اثاثوں میں دو کمرشل بلڈنگ شامل ہیں تاہم 40 لاکھ روپے کے طلائی زیورات بھی ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما مصورخان اور ایاز خان کے اثاثوں کی قیمت بلترتیب 48 کروڑ 63 لاکھ اور 35 کروڑ 3 لاکھ روپے بتائی گی۔پی پی پی رہنما ملک بادشاہ صالح اور صوبائی کابینہ کے رکن شکیل احمد نے اپنے اثاثوں کی قیمت 34 کروڑ 95 لاکھ اور 31 لاکھ روپے بتائی۔

شکیل احمد نے اپنے اثاثوں میں مجموعی طور پر 18 پلاٹوں کا تذکرہ کیا جن میں 11 اسلام آباد اور باقی گوادر میں موجود ہیں تاہم پلاٹوں کے رقبے کا ذکر نہیں کیا۔خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کے اثاثوں کی قیمت 10 لاکھ روپے ہے۔

بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال خان کے مقابلے میں ان کی اہلیہ زیادہ امیر ہیں، وزیراعلیٰ کی جانب سے ظاہر کردہ اثاثوں کی قیمت 22 کروڑ روپے اور ان کی اہلیہ کے اثاثوں کی قیمت 30 کروڑ روپے بتائی گی۔سندھ اسمبلی کے سب سے امیر ایم پی اے مکیش قمر چاولہ ثابت ہوئے جن کے مجموعی اثاثوں کی قیمت 57 کروڑ 80 لاکھ روپے ہیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کے مجموعی اثاثوں کی قیمت 38 کروڑ روپے بتائی گی جبکہ ان کے پاس ایک کلو سونا بھی ظاہر کیا گیا۔فریال تالپور کی بیٹیوں فاطمہ اور عائشہ تالپور کے اثاثوں کی مالیت بلترتیب 3 کروڑ 31 لاکھ اور 14 کروڑ روپے ہے۔

سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کے ظاہرکردہ اثاثوں کی مالیت 37 کروڑ 50 لاکھ روپے ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے اثاثوں کی مجموعی مالیت 71 لاکھ روپے ظاہر کی۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …