ہفتہ , 20 اپریل 2024

لوگ موٹے کیوں ہوتے ہیں؟

اوسلو(مانیٹرنگ ڈیسک)کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ اب 3 میں سے ایک شخص موٹاپے کا شکار ہورہا ہے؟ اور اس کی وجہ جینز میں نہیں چھپی بلکہ اس کے ذمہ دار لوگوں کا اپنا انتخاب ہے۔یہ دعویٰ ناروے میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔تحقیق میں بتایا گیا کہ دنیا بھر میں موٹاپے کی شرح 1975 کے بعد سے 3 گنا بڑھ گئی ہے اور اس کی بنیادی وجہ لوگوں میں طرز زندگی کا ناقص انتخاب ہے۔

تحقیق کے مطابق زیادہ کھانا نہیں بلکہ مضر صحت غذا کا انتخاب اور زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنا موٹاپے کی وبا کی اصل وجہ ہے، تاہم اس حوالے سے جینز بھی ایک کردار ضرور ادا کرتے ہیں، تاہم وہ بہت زیاد اہم نہیں۔اس تحقیق کے دوران ایک لاکھ 19 ہزار کے قریب افراد کے جسمانی وزن اور دیگر عوامل کا جائزہ 1963 سے 2008 کے درمیان لیا گیا۔

ان افراد کو 5 گروپس میں تقسیم کیا گیا اور جینز کے ساتھ ساتھ موٹاپے کے دیگر عوامل جیسے عمر، جنس، تمباکو نوشی اور ماحولیاتی عناصر کا تجزیہ کیا گیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ 1980 کی دہائی کے وسط اور 1990 کی دہائی کے وسط مین جسمانی وزن میں اضافے کی شرح میں ڈرامائی اضافہ ہوا۔محققین نے بتایا کہ موٹاپے میں جینز بھی کچھ کردار ادا کرتے ہیں مگر مرکزی وجہ لوگوں کا ورزش سے دوری، زیادہ وقت بیٹح کر گزارنا اور زیادہ چربی اور چینی والی غذاؤں کا استعمال ہے۔

یہ کہنے کی ضرورت نہیں جسمانی وزن میں اضافہ صحت کے لیے کچھ زیادہ اچھا نہیں ہوتا بلکہ پیٹ اور کمر کے ارگرد جمع ہونے والی چربی جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھاتی ہے۔موٹاپے کے نتیجے میں کچھ امراض تو فوری سامنے آجاتے ہیں جبکہ طویل المعیاد بنیادوں پر سامنے آتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ڈائری لکھنے سے ذہنی و مدافعتی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

لندن:کمپیوٹرائزڈ اور اسمارٹ موبائل فون کے دور میں اب اگرچہ ڈائریز لکھنے کا رجحان کم …