بدھ , 24 اپریل 2024

وزیراعظم عمران خان نے ’روڈ ٹو مکہ‘ منصوبے کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی عازمین حج کی سہولت کے لیے ’روڈ ٹو مکہ‘ منصوبے کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔روڈ ٹو مکہ منصوبے کے افتتاح کے لیے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں وفاقی وزیر شہری ہوا بازی غلام سرور خان، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری اور سعودی سفیر نواف سعید المالکی، سعودی نائب وزیر حج و عمرہ سید حسین الشریف ، ڈائریکٹر جنرل امیگریشن سعودی عرب جنرل سلیمان عبدالعزیز السلیمی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے روڈ ٹو مکہ منصوبے کا افتتاح کرنے کے بعد پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے حجاز مقدس جانے والے عازمین حج کو رخصت بھی کیا۔وزیراعظم کو سیکریٹری مذہبی امور میاں مشتاق نے روڈ ٹو مکہ منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی اور منصوبے کے خدوخال کے بارے میں آگاہ کیا۔اس پائلٹ منصوبے کے تحت پاکستانی عازمین حج کو اسلام آباد سے روانگی کے وقت ہی امیگریشن اور دیگر متعلقہ سہولیات میسر ہوں گی۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …