بدھ , 24 اپریل 2024

پاکستان ریلوے میں اب ملازمتیں قرعہ اندازی کے ذریعے دی جائیں گی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ریلوے میں گریڈ ایک سے پانچ تک کی بھرتی کے لیے ریکروٹمنٹ رولز میں ترمیم کردی گئی۔وفاقی حکومت نے ریلوے کی استدعا ریکروٹمنٹ رولز میں ترمیم کے بعد قرعہ اندازی کے ذریعے بھرتی کی منظوری دی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق ریلوے میں ایک سے پانچ تک کی آسامیوں پر نئی بھرتی ٹیسٹ اور انٹرویو کی بجائے قرعہ اندازی کے ذریعے ہوگی۔

ریلوے ذرائع کا کہنا ہےکہ قرعہ اندازی میں نام نکلنے کی صورت میں میڈیکل کے بعد امیدوار کو ملازمت مل جائے گی۔ریلوے حکام کے مطابق ریلوے میں 10 ہزار سے زائد آسامیوں کے لیے 9 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں اس لیے لاکھوں درخواست گزاروں کا ٹیسٹ اور انٹرویو لینا عملاً ممکن نہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …