بدھ , 24 اپریل 2024

ہر لاپتہ شخص کی گمشدگی کو ریاست سے نہیں جوڑا جاسکتا: ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ ہر لاپتہ شخص کی گمشدگی کو ریاست سے نہیں جوڑا جا سکتا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے انسانی حقوق کی تنظیم ’ڈیفنس آف ہیومن رائٹس‘ کی چیئر پرسن آمنہ مسعود جنجوعہ نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں لاپتہ افراد کے معاملے پر بات کی گئی۔

میجر جنرل آصف غفور کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہر لاپتہ شخص کی گمشدگی کو ریاست سے نہیں جوڑا جا سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ کئی لاپتہ افراد افغانستان میں یا کہیں اور ٹی ٹی پی کا حصہ ہیں، کئی لاپتہ افراد ٹی ٹی پی کی طرف سے لڑتے ہوئے مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آمنہ مسعود جنجوعہ نے ریاست اور سیکیورٹی اداروں کی کوششوں اور ہمدردیوں کو تسلیم کیا۔آمنہ مسعود جنجوعہ کا کہنا تھا کہ غیر ریاستی عناصر کو متاثرہ خاندانوں کا استحصال کرنے نہیں دینا چاہیے۔آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا ہمارے دل لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے ساتھ دھڑکتے ہیں، جو افراد ریاست کے پاس ہیں وہ قانونی عمل سے گزر رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …