جمعرات , 25 اپریل 2024

’قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کو وطن واپس لانے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں‘ چیئرمین نیب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ قومی ذمہ داری سمجھتے ہیں، قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کو وطن واپس لانے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قوم کے اربوں روپے لوٹنے والوں کو وطن واپس لانے کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں۔چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے انسداد بدعنوانی کی موثر حکمت عملی وضع کی، ہمارا ایمان، کرپشن فری پاکستان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب کو ہم سب نے مل کر ایک معتبر ادارہ بنا دیا ہے۔ نیب کسی دباؤ کے بغیر بدعنوان عناصر کیخلاف فرائض سرانجام دے رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …