بدھ , 24 اپریل 2024

اسلام آباد، چڑیا گھر کے جانوروں کو نقصان پہنچا تو ذمہ داروں کو نہیں چھوڑیں گے، جسٹس اطہر من اللہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ چڑیاگھرمیں کسی ایک بھی جانورکونقصان ہواتوذمہ داروں کونہیں چھوڑیں گے، متعلقہ افسران جانوروں کی دیکھ بھال کو یقینی بنائیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں چڑیا گھر میں جانوروں کی غیر مناسب دیکھ بھال کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس میں رجسٹرار آفس نے مقدمے سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ فیصلہ محکمہ موسمیاتی تبدیلی، ورلڈمینجمنٹ بورڈ مرگازار چڑیا گھر کی انتظامیہ کو پہنچایا جائے۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مرگازار چڑیا گھر کے جانوروں کو کسی بھی نقصان سے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں، محکمہ موسمیاتی تبدیلی کا افسر مرگا زار چڑیا گھر کے انتظامات سنبھالے اور آئندہ سماعت تک جانوروں کی مکمل دیکھ بھال کرے۔

جسٹس اطہر من اللہ کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عدالتی معاونت کے لئےسیکریٹری محکمہ موسمیاتی تبدیلی افسر مقررکریں، چڑیاگھرمیں کسی ایک بھی جانور کو نقصان ہوا تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔عدالت نے حکم نامہ جاری کر کے کیس کی مزید سماعت 29 اگست تک ملتوی کردی۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …