جمعہ , 19 اپریل 2024

یمنی عوام کا صوبہ المہرہ سے سعودی عرب کے فوجیوں کے انخلاء کا مطالبہ

صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک)یمنی عوام نے صوبہ المہرہ سے سعودی عرب کی جارح فوج کے انخلاء کا مطالبہ کرتے ہوئے سعودیہ کے خلاف بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی جارح فوج نومبر 2017 میں صوبہ المہرہ میں داخل ہوئی تھی اور اس نے صوبہ المہرہ کے ايئر پورٹ کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا تھا۔ یمن کے بہادر ، غیور ، مظلوم اور نہتے عرب عوام اس سے پہلے بھی سعودی عرب کی جارح فوج کی بربریت اور جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرچکے ہیں۔

یمن کے نتہتے عربوں پر سعودی عرب کے ظلم و ستم اور جارحیت کا سلسلہ گذشتہ 4 برسوں سے جاری ہے اور سعودی عرب اس ظالمانہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں سیاسی اور عسکری دونوں محاذوں پر ناکام ہوگیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …