جمعرات , 25 اپریل 2024

جارج بش اور جان مک کین پر ٹرمپ کی تنقید

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے ایک مصنف کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکہ کے سابق صدر اور اپنی پارٹی کے بعض رہنماؤں کی کارکردگی پر کڑی تنقید کی ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے ہفت روزہ جریدے کے اڈیٹر کو جو ایک کتاب کے مصنف بھی ہیں انٹرویو دیتے ہوئے امریکہ کے سابق صدر جارج ڈبلیو بش اور ریپبلکن سینیٹر جان مک کین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔انھوں نے جارج بش جونیئر کے دور حکومت میں ملک کی معیشت پر توجہ دینے کے بجائے فوجی اقدامات پر توجہ کو اس وقت کی خامی بتاتے ہوئے اس قسم کی کارکردگی پر تنقید کی ہے۔

ٹرمپ نے، اس کے باوجود کہ دو ہزار آٹھ کے انتخابات میں وہ خود بھی مک کین کے حامی رہے ہیں، اس ریپبلکن سینیٹر پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ہزار سولہ کے انتخابات میں مک کین نے ان کی کوئی حمایت نہیں کی۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …