بدھ , 24 اپریل 2024

وزیراعظم عمران خان کی ایران کیساتھ تعلقات کو مستحکم بنانے پر تاکید

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے ایران کیساتھ تعلقات کو مستحکم بنانے پر زوردیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے  اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر صنعت، مائنز اور تجارت رضا رحمانی کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے موقع پرکہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان جغرافیایی اور برادرانہ تعلقات کی جڑیں تاریخی، ثقافتی اور مذہبی ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اوراقتصادی تعلقات کو مزید بڑھانے کے لیے ایک موقع فراہم کر سکتے ہیں۔

انہوں نے اسمگلنک کی لعنت کے خاتمے اور دونوں ممالک کے سرحدی علاقوں میں عوام کی خوشحالی اور سلامتی کے فروغ کے لیے باہمی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا۔

اس موقع میں رضا رحمانی نے باہمی تجارتی تعلقات کے راستے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ایران اور پاکستان کے درمیان مشترکہ تجارتی کمیشن کے ذریعے ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ کل ایران اور پاکستان کے درمیان مشترکہ آٹھویں کمیشن میں فریقین نے باہمی تجارتی معاہدے پر دستخط کئے۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …