جمعرات , 18 اپریل 2024

کاروبار کیلیے ٹیکس دینا ہوگا، تاجروں کے تحفظات دور کریں گے، شبر زیدی

لاہور: چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ٹیکسز کے حوالے سے کاروباری برادری کے تحفظات دور کریں گے لیکن جس کو کاروبار کرنا ہے اسے ٹیکس تو دینا ہی پڑے گا۔ 

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو شبر زیدی نے کہاہے کہ گھی کی قیمت نہیں بڑھنے دی جائے گی، چینی اور سیمنٹ کے ڈیلرز پر عائد ٹرن اوور ٹیکس1.5فیصد سے کم کرکے0.25فیصد کردیا ہے، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے غلط استعمال ، اسمگلنگ اور انڈر انوائسنگ کا مسئلہ حل کیے بغیر ملکی صنعت نہیں چل سکتی۔

گزشتہ دنوں وزیراعظم اور آرمی چیف کے ساتھ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے اسمگلنگ اور انڈر انوائسنگ کے خاتمے کیلیے جلد آپریشن شروع کیا جائے گا۔ ہماری مارکیٹیں اسمگل شدہ مال سے بھری پڑی ہیں اس کیلیے چھاپے نہیں ماریں گے بلکہ سورس تلاش کریں گے۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ٹیکسز کے حوالے سے کاروباری برادری کے تحفظات دور کریں گے لیکن جس کو کاروبار کرنا ہے اسے ٹیکس تو دینا ہی پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریٹیلرز کے لیے 3 حصوں پر مشتمل ٹیکس کا نیا نظام تشکیل دیا گیا ہے۔

شبر زیدی نے نے کہا کہ ایف بی آر چھوٹے اور درمیانے درجے کے اسٹیل میلٹرز کے یلے علیحدہ قانون سازی پر غور کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ 3.41 لاکھ بجلی کے صارفین ہیں جس میں سے 44 ہزار رجسٹرڈ ہیں اور 19 ہزار سیلز ٹیکس میں رجسٹرد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مالی سال 2018 کے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع اس لیے کی ہے تاکہ ٹیکس گزار اپنے گوشوارے درست کرلیں پھر ان سے 5 سال پرانی باتیں نہیں پوچھوں گا، 31 لاکھ کمرشل صارفین کا ڈیٹا ہمارے پاس ہے لیکن کسی کا ماضی نہیں کھولیں گے۔

 

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …