ہفتہ , 24 اگست 2019

لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے گروہ کے دو ملزمان گرفتار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف آئی اے سائبر کرائم نے اسلام آباد میں کارروائی کرکے لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے گروہ کے دو ملزمان گرفتار کرلیے۔ایف آئی اے کے مطابق جنید اور ثنااللہ تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے لڑکیوں کو بلیک میل کرتے تھے۔ تصاویر اور ویڈیو گروہ میں شامل خواتین حاصل کرتی تھیں اور ویڈیوز ہاتھ لگتے ہی بلیک میلنگ کا چکر شروع ہو جاتا تھا۔

لڑکیوں نے ایف آئی اے کو شکایت کرکے 3 لاکھ روپے کی رقم مانگنے والے بلیک میلرز کو کال کی جس پر ملزمان بتائے گئے مقام پر پہنچے تو گرفتار کرلیے گئے۔بلیک میلرز سیکٹر آئی 8 سے گرفتار کیے گئے جن کا تعلق سرگودھا سے ہیں۔ملزمان جنید اور ثنااللہ کےخلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا جبکہ ایف آئی اے نے گروہ میں ملوث خواتین کی تلاش شروع کردی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سوئیڈش ہم منصب سے رابطہ:کشمیر کی صورت حال پر بات چیت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سوئیڈش ہم منصب سے رابطہ کیا …