ہفتہ , 20 اپریل 2024

وزیر اعظم عمران خان کا دورہ روس متوقع

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک روس تعلقات میں نیا اور اہم سفارتی موڑ متوقع ہے، وزیر اعظم عمران خان روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی دعوت پر 4 سے 6 ستمبر تک ایسٹرن اکنامک فورم میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے دورہ روس کی دعوت دی تھی جو وزیر اعظم نے قبول کرلی ہے۔ روسی صدر نے دعوت بشکک میں ایس سی او سمٹ میں دی تھی۔

ذرائع کے مطابق روسی صدر نے کہا تھا کہ خوشی ہوگی اگر عمران خان روس میں کثیر الملکی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان نے یقین دہانی کروائی تھی کہ وہ روس ضرور آئیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ستمبر میں روس جائیں گے جہاں وہ روسی شہر ووستوک میں ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کریں گے۔ ایسٹرن اکنامک فورم 4 سے 6 ستمبر کو روسی شہر ولادی ووستوک میں ہوگا۔وزیر اعظم عمران خان بطور مہمان خصوصی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں ایک بار پھر پاک بھارت وزرائے اعظم ایک چھت تلے ہوں گے۔وزیر اعظم عمران خان کی 13 جون کو روسی صدر سے غیر رسمی ملاقات ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں روسی صدر نے وزیر اعظم سے سابقہ حکومتوں کے رویے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماضی میں پاکستان نے اس سطح پر رابطہ نہیں کیا جس پر ہونا چاہیئے تھا۔روسی صدر کا کہنا تھا کہ پاک روس تعلقات کی مضبوطی کے لیے سابق حکومتوں نے مؤثر کردار ادا نہیں کیا۔ آخری اعلیٰ سطح کا رابطہ جنرل مشرف کے دور اقتدار میں ہوا تھا۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان روس سے دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور وسعت کا خواہشمند ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …