ہفتہ , 20 اپریل 2024

داعشی کمانڈر زنانہ لباس میں گرفتار

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق کے شہر موصل میں زنانہ لباس پہن کر فرار ہونے والے داعش دہشت گرد تنظیم کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ عراقی وزارت داخلہ کے ترجمان سعد معن نے کہا ہے کہ عراقی سکیورٹی فورسز نے داعش دہشت گرد تنظیم کے اس کمانڈر کو گرفتار کرلیا ہے جو سرکاٹنے اور پھانسی دینے کے احکامات صادر کرتا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ عراقی شہریوں کے تعاون سے داعش کے اہم کماںڈر کو کرفتار کیا گیا ہے جو زنانہ لباس پہن کر خود کو چھپائے ہوئے تھا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …