بدھ , 24 اپریل 2024

بغداد میں امریکی سفارتخانہ کو بند کرنے کا مطالبہ

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق سے تعلق رکھنے والے حزب اللہ بریگیڈ نے امریکی سی آئی اے کے لئےعراق کے اعلی فوجی افسر کی جاسوسی اور بغداد میں امریکی سفارتخانہ کے تخریبی کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغداد میں امریکی سفارتخانہ کو بند کردینا چاہیے۔

حزب اللہ کا کہنا ہے کہ بغداد میں امریکی سفارتخانہ کی سرگرمیاں سفارتی اصولوں کے منافی ہیں۔ عراقی حزب اللہ کا کہنا ہے کہ امریکہ عراقی فوج کی تربیت اور مشاورت کے بہانے سے سی آئی اے کے لئے جاسوس بھرتی کررہا ہے ۔ امریکہ کی اسرائیل کے ہمراہ عراق کے خلاف جاسوسی اور تخریبی کارروائی نمایاں ہوگئی ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …