جمعہ , 18 اکتوبر 2019

قطر کا محاصرہ کرنے والے ممالک کے خلاف جنگ کے لئے آمادہ ہیں:خلیفہ بن حمد آل ثانی

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک)امیر قطر کے بھائی نے قطر کا محاصرہ کرنے والے 4 عرب ممالک سعودی عرب ، بحرین ، مصراور متحدہ عرب امارات کی گھناؤنی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم قطر کا محاصرہ کرنے والے ممالک کے خلاف جنگ کے لئے آمادہ ہیں

خلیفہ بن حمد آل ثانی نے کہا کہ قطر جنگ کا خواہاں نہیں ، لیکن اگر کسی نے قطر پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو اسے منہ توڑ اور دنداں شکن جواب دیا جائے گا اور ہم قطر کا محاصرہ کرنے والے 4 عرب ممالک کا بھر پور مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔ خلیفہ بن حمد آل ثانی نے کہا کہ ہم قطر کے تحفظ کے لئے ہر چیز قربان کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی سرپرستی میں بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر نے قطر کے خلاف گذشتہ دو برس سے اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے علاوہ تمام سیاسی اور سفارتی تعلقات منطقع کررکھے ہیں۔ مذکورہ مملک نے قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کرنے کا الزام عائد کر رکھا ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

جاپان: خوفناک سمندری طوفان میں 65 ہلاکتوں کی تصدیق

ٹوکیو: جاپان کے وسطی اور شمالی علاقوں میں آنے والے تباہ کن سمندری طوفان ‘ہیگی …