جمعرات , 25 اپریل 2024

کوئی بھی ایران پر جارحیت نہیں کر سکتا: ایرانی آرمی چیف

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے آرمی چیف نے کہا ہے کہ کوئی بھی طاقت ایران پر جارحیت نہیں کر سکتی ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے آرمی چیف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے آج صبح تہران میں منعقدہ ایک خصوصی نشست میں کہا کہ جیسا کہ ہم نے بارہا یہ واضح کیا ہے کہ ایران کسی ملک سے جنگ نہیں چاہتا تاہم اپنا دفاع کرنا اچھی طرح جانتا ہے.

انہوں نے کہا کہ ہم کسی ملک کیساتھ جنگ کا ارادہ نہیں رکھتے مگر اچھی طرح اپنے وطن عزیز کا دفاع کرسکتے ہیں.ایران کے آرمی چیف نے کہا کہ گزشتہ 4 دہائیوں کے دوران ایرانی عظیم انقلاب نے مختلف مسائل کو حل کر کے بہت سی منفرد کامیابیاں حاصل کیں۔

جنرل موسوی نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران کے خلاف امریکہ کی دشمنی پرانی ہے کہا کہ دشمن کافی عرصے سے ہمارے خلاف سازشیں کر رہے ہیں تاہم ہمیں اپنی مزاحمت کے ساتھ ان کے ناپاک عزائم کو شکست دینی ہوگی.انہوں نے ایران کی فوج کی طاقت اور قابلیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج مسلح افواج کی بھرپور کوششوں سے دنیا کی کسی بھی طاقت میں ایران پر جارحیت کرنے کی جرات نہیں ہے.

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …