جمعرات , 25 اپریل 2024

توند سے نجات کا آسان نسخہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کیا آپ توند یا پیٹ نکلنے سے پریشان ہیں اور اضافی جسمانی وزن سے نجات پانا چاہتے ہیں؟تو جب بھی کھانا کھائیں تو ہر کچن میں موجود ایک چیز کو چٹکی یا کچھ مقدار میں ضرور کھالیں اور وہ ہے سونف۔سونف ایسی چیز ہے جو اکثر ماؤتھ فریشنر کے لیے کھائی جاتی ہے اور لگ بھگ پاکستان میں ہر گھر میں ہی ہوتی ہے۔

اسے کھانوں اور مختلف اشیا میں ذائقہ بڑھانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے جبکہ یہ معدے کی تیزابیت اور نظام ہاضمہ کے لیے بھی بہترین سمجھی جاتی ہے، مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ موٹاپے یا توند سے نجات کے لیے بھی فائدہ مند ہے؟درحقیقت صحت مند نظام ہاضمہ صحت مند میٹابولزم کی کنجی بھی ہوتا ہے جو کہ جسمانی وزن میں کمی کی رفتار تیز کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق سونف ہاضمے کے لیے فائدہ مند ہے اور میٹابولک ریٹ بہتر ہوتا ہے، جب میٹابولک ریٹ بہتر ہوتا ہے تو معدے کی صفائی جلد ہوتی ہے جبکہ گیس، تیزابیت اور پیٹ میں درد وغیرہ کے مسائل کا سامنا نہیں ہوتا۔سونف کو گرم پانی میں شامل کرنا یا رات بھر پانی میں بھگوئے رکھ کر نہار منہ پی لینا موٹاپے سے نجات میں اس وقت مدد دیتا ہے جب آپ اسے استعمال کرنا معمول بنالیں۔

سونف کا پانی بے وقت بھوک کی روک تھام کرتا ہے، سونف میں موجود غذائی فائبر بے وقت بھوک سے بچاتی ہے۔تاہم موٹاپے سے نجات کے لیے اس نسخے کے ساتھ ساتھ صحت مند طرز زندگی کو اپنانا بھی ضروری ہوتا ہے جیسے صحت بخش غذا کا استعمال، جسمانی سرگرمیاں اور دیگر۔

یہ بھی دیکھیں

ڈائری لکھنے سے ذہنی و مدافعتی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

لندن:کمپیوٹرائزڈ اور اسمارٹ موبائل فون کے دور میں اب اگرچہ ڈائریز لکھنے کا رجحان کم …