ہفتہ , 20 اپریل 2024

نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ، وزیراعظم کے زیر صدارت اجلاس

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرِاعظم عمران خان کے زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام پر پیشرفت کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام پر پیشرفت کے حوالے سے عملدرآمد کے حوالے سے قانونی، انتظامی اور دیگر معاملات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم کو منصوبے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ سب سے اہم پروگرام ہے۔ پروگرام سے ملک میں گھروں کی کمی کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پروگرام سے معاشی عمل تیز اور ہنرمندوں اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ پروگرام سے کم آمدنی والوں اور غریب خاندانوں کا اپنی رہائش کے حصول کا خواب پورا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ منصوبے میں سمندر پار پاکستانیوں کی شرکت یقینی بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد تارکین کو ملکی ترقی میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے میں مدد کرنا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …