جمعرات , 18 اپریل 2024

قطر امن کانفرنس، طالبان اور حریف گروپوں کی تشدد کم کرنے کی یقین دہانی

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) قطر میں ہونے والی افغان انٹرا امن کانفرنس میں طالبان اور حریف گروپوں نے افغانستان میں تشدد کم کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔ امریکا اور افغان طالبان میں براہ راست مذاکرات آج سے شروع ہوں گے۔دوحہ میں انٹرا افغان امن کانفرنس میں بڑی پیش رفت، طالبان اور ذاتی حیثیت سے شریک حکومتی نمائندوں نے افغانستان میں تشدد کم کرنے کا عہد کیا اورامن کے لیے اقدامات اٹھانےکی یقین دہانی کرا دی۔

طالبان نے اس سے قبل حکومتی نمائندوں سے ملاقات سے انکار کیا تھا۔افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ انٹرا افغان کانفرنس کی کامیابی کے بعد معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ امریکا اورافغان طالبان میں براہ راست مذاکرات آج سے دوحہ میں شروع ہوں گے۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …