جمعہ , 19 اپریل 2024

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا آیت اللہ سید محمد حسینی شاہرودی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آیت اللہ سید محمد حسینی شاہرودی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں فقیہ اور عالم ربانی آیت اللہ سید محمد حسینی شاہرودی کے انتقال کو بہت بڑا صدمہ قراردیتے ہوئے فرمایا: مرحوم آیت اللہ محمد حسینی شاہرودی انقلاب سے قبل نجف اشرف کے ممتاز فقہاء میں شامل تھے اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد وہ قم منتقل ہوگئے جہاں انھوں نے حوزہ علمیہ قم میں شاندار خدمات انجام دیں ۔ رہبر معظم نے مرحوم کے پسماندگان خاص طور پر مرحوم کے اہلخانہ، فرزندوں اور شاگردوں کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے فرمایا: اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے اور ان کے درجات کو بلند فرمائے۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …