پیر , 19 اگست 2019

جج ویڈیو اسکینڈل پر چیف جسٹس سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کی ملاقات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے ویڈیو اسکینڈل پر چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج عامر فاروق نے ملاقات کی اور معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے ویڈیو اسکینڈل پر اسلام آباد میں چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے ملاقات کی۔ اس موقع پر رجسٹرار سپریم کورٹ بھی چیف جسٹس چیمبر میں موجود تھے۔ دونوں چیف جسٹسز کے درمیان ملاقات ڈیڑھ بجے شروع ہوئی اور تقریبا 40 منٹ جاری رہی۔

واضح رہے کہ قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سے گزشتہ روز جج ارشد ملک نے ملاقات کی تھی جب کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی گزشتہ روز اعلیٰ عدلیہ سے ویڈیو کا نوٹس لینے کا کہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو لندن میں انڈے؛انڈے برسانے والا شخص فرار

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر ریلوے شیخ رشید احمدکو لندن میں انڈے مارے گئے،ان پر انڈے برسانے …