جمعہ , 19 اپریل 2024

امارات کا یمن سے اپنے فوجیوں کو نکالنے کا فیصلہ

صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے ایک اعلی اہلکار کا کہنا ہے کہ امارات نے یمن سے اپنے فوجیوں کو نکالنےکا فیصلہ کیا ہے۔روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق اماراتی عہدیدار نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امارات، یمن میں جنگی اور عسکری حکمت عملی کے بجائے امن و صلح کی حکمت عملی پر غور کررہا ہے اور امارات نے اپنی فوج کی بڑی تعداد کو یمن سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔امریکی اخبار وال اسٹریٹ نے بھی حال ہی میں کہا تھا کہ متحدہ عرب امارات بہت جلد اپنی فوج کو یمن سے نکال لےگا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔

سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …