جمعہ , 19 اپریل 2024

جوہری معاہدے سے بہتر اور کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا: جواد ظریف

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کا کوئی نعم البدل نہیں ہے اور”بی” ٹیم نے ٹرمپ کو بیوقوف بناکر اس طرح سمجهایا کہ ایران کے خلاف امریکی معاشی دہشتگردی کے ذریعے اس معاہدے کی تباہی سے ایک بہتر معاہدہ طے پا سکتا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ یہ بہت واضح ہے کہ ایران جوہری معاہدے کا نعم البدل ملنا ممکن نہیں ہے مگر امریکہ، ایران کے خلاف معاشی دہشتگردی کے ذریعے اس بین الاقوامی معاہدے کی تباہی کے درپے ہے اور دوسری طرف وہ مضحکہ خیز انداز میں ایران سے جوہری معاہدے پر پورا اترنے کا مطالبہ بھی کرتا ہے۔

واضح رہے کہ بی ٹیم بشمول امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن، غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو، متحدہ عرب امارات کے ولیعہد محمد بن زائد اور سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے گزشتہ سال غیر تعمیری مشوروں کے ساتھ ٹرمپ کو ایران کے خلاف معاشی دہشتگردی کے ذریعے جوہری معاہدے کی تباہی پر اکسایاتھا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …