جمعہ , 19 اپریل 2024

گوگل کروم میں کارآمد فیچر کی آزمائش

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)گوگل بہت جلد کروم براؤزر میں ایک نئے بٹن کا اضافہ کرنے والا ہے جس کی بدولت کسی بھی ٹیب میں ویڈیو کو پلے یا پوز کرنا ممکن ہوجائے گا۔زی ڈی نیٹ کی رپورٹ کے مطابق کروم کے بیٹا یا Canary ڈویلپمنٹ ورژن میں ایک نیا فیچر سامنے آیا ہے جسے گلوبل میڈیا کنٹرول کا نام دیا گیا ہے۔جب یہ فیچر تمام صارفین کے لیے ان ایبل ہوجائے گا تو یو آر ایل کے برابر میں بک مارک اسٹار کے ساتھ ایک پلے آئیکون اس وقت نظر نظر آنے لگے گا جب آپ نے کسی ٹیب میں کوئی ویڈیو پلے کی ہوئی ہو۔

اس آئیکون پر کلک کرنے پر ایک بڑا کنٹرول پوپ اپ ونڈو کی شکل میں نظر آئے گا جو ویڈیو پلے، فارورڈ/ بیک ورڈ یا پوز کرنے میں مدد دے گا اور اس کے لیے ویڈیو والی ٹیب اوپن کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔یہ بظاہر معمولی فیچر لگتا ہے مگر اس وقت بہت کارآمد ہوگا جب کسی آٹو پلے ویڈیو کو روکنا ہوگا یا کسی دوسرے ٹیب سے یوٹیوب ویڈیو کو کنٹرول کرنا ہوگا۔

یہ فیچر اس لیے بھی خوشگوار اضافہ ہے کیونکہ گوگل نے حال ہی میں اسپیکر آئیکون کو کلک کرکے میوٹ کرنے کی سہولت ختم کردی ہے، تاہم ٹیب پر رائٹ کلک کرکے کسی سائٹ کو مستقل میوٹ کیا جاسکتا ہے۔یہ نیا گلوبل میڈیا فیچر آڈیو اور ویڈیو دونوں کو کنٹرول کرنے میں مدد دے گا اور بظاہر یوٹیوب کے لیے کام کرے گا، تاہم عام دستیابی کے بعد اندازہ ہوگا کہ کتنی ویب سائٹس پر یہ کام کرے گا۔

ویسے اس فیچر کو آزمانے کے لیے آپ گوگل کروم Canary براؤزر یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں اور پھر chrome://flags/#global-media-controls پر جاکر اسے ان ایبل کردیں۔

یہ بھی دیکھیں

لکڑی سے بنا دنیا کا پہلا سیٹلائیٹ آئندہ برس لانچ کیا جائے گا

کیوٹو: امریکی خلائی ادارہ ناسا اور جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے ای ایکس اے) …