منگل , 23 اپریل 2024

سونے کی فی تولہ قیمت میں حیرت انگیز کمی

کراچی / اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 15 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد فی اونس 1390 ڈالر تک پہنچ گیا۔آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق بلین مارکیٹ کے نئے بھاؤ سامنے آنے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں بالترتیب 50 اور 42 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کے صرافہ بازاروں میں سونے کی لین دین فی تولہ 78500 اور دس گرام 67258 روپے نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔یاد رہے کہ پانچ روز قبل بلین مارکیٹ میں کمی کے بعد 10 ڈالر کمی ہوئی تھی جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ کی قیمت میں ایک ہزار روپے جبکہ دس گرام کی قیمت میں 856 روپے کمی ہوئی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …