بدھ , 24 اپریل 2024

ایران میں یورینیم کی افزودگی کی سطح میں اضافہ سیف گارڈ معاہدے کی خلاف ورزی نہیں، روس

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران میں یورینیم کی افزودگی کی سطح میں اضافہ آئی اے ای اے کے سیف گارڈ معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہے۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے منگل کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران میں یورینیم کی افزودگی کی سطح میں اضافے کا فیصلہ آئی اے ای اے کے سیف گارڈ معاہدے کے منافی نہیں ہے-

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ماسکو ایٹمی معاہدے کے بارے میں واضح تجاویز کے سلسلے میں بحث کے لئے ایک اجلاس کرانے کے لئے تیار ہے- اس درمیان یورپی یونین میں روس کے نمائندے نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکی پابندیوں کے باوجود ایران کے ساتھ تجارت جاری رکھے گا-

یورپی یونین میں روس کے نمائندے نے کہا کہ روس اور ایران کے درمیان تجارتی حجم دو ہزار اٹھارہ میں ڈیڑھ ارب ڈالر سے زیادہ تھا اور اس میں بدستور اضافہ ہو رہا ہے- روسی نمائندے نے کہا کہ اگرچہ یورپ نے انسٹیکس کو آپریشنل کرنے کی بات کی تھی لیکن کئی مہینے گذر جانے کے بعد بھی اب تک یہ سسٹم آپریشنل نہیں ہو سکا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …