ہفتہ , 20 اپریل 2024

یمنی فورسز کا سعودیہ کے فوجی ٹھکانے پر” زلزال 1 ” بیلسٹک میزائل سے حملہ

صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک)یمنی فورسزاور قبائل نے نجران کے علاقہ میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر ” زلزال 1 ” بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے ہوائی حملوں کے جواب میں نجران کے علاقہ میں زلزال ایکن امی بیلسٹک میزائل داغا ہے جس کے نتیجے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے سعودی عرب کے سرحدی شہر العسیر پر بھی زلزال 1 میزائل سے حملہ کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم پرمقدمہ چلایا جائے: ایران کا عالمی عدالت سے مطالبہ

تہران:ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی …