بدھ , 23 اکتوبر 2019

مسلح افواج ملکی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دیں گی، میجر جنرل باقری

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔شمال مشرقی ایران کی سرحدوں کے معائنے کے بعد تائیباد سٹی میں شیعہ سنی علما اور قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل محمد باقری نے کہا کہ مسلح افواج ملک کی سلامتی کے حوالے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے سنی اور شیعہ عوام اور انقلابی علمائے کرام دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔میجر جنرل محمد باقری نے اس سے پہلے تہران میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن جنگ سے ڈرنے والا بھی نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کی مسلح افواج دشمن کی ممکنہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گی۔

یہ بھی دیکھیں

شام کے صدر کا ادلب کے اگلے محاذوں کا دورہ

ادلب: شام کے صدر بشار اسد نے ادلب کے محاذ کو اپنے ملک میں جاری …