اتوار , 21 جولائی 2019

بیرسٹرعلی ظفر نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے بیرسٹر علی ظفر نے ملاقات کی۔ بیرسٹر علی ظفر نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔وزیراعظم عمران خان نے بیرسٹر علی ظفر کی تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔ ملاقات کے موقع پر پی ٹی آئی رہنما علیم خان بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ بیرسٹر علی ظفر ملک کے نمایاں ماہر قانون ہیں جو صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن بھی رہ چکے ہیں جنہیں سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں عدالتی معاون بھی مقرر کیا تھا۔ بیرسٹر سید علی ظفر قانونی ماہرین میں الگ شناخت رکھتے ہیں جو ممتاز ماہر قانون ایس ایم ظفر کے صاحبزادے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

پنجاب کا نیا بلدیاتی قانون الیکشن ایکٹ سے متصادم قرار

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے پنجاب کے نئے بلدیاتی قانون پر اعترضات لگاتے ہوئے …