بدھ , 23 اکتوبر 2019

بلاول نے شہادت کا فائدہ اٹھانا سیکھا اوربڑی بہن کوبھی یہی سکھا رہے ہیں، ماروی میمن

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما ماروی میمن نے کہا کچھ لوگوں کے لیےسچائی اورعزت ڈالر سے زیادہ اہم ہوتی ہے ، بلاول نے شہادت کا فائدہ اٹھانا سیکھا ہے اور اپنی نئی دریافت شدہ بڑی بہن کو بھی یہی سکھا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما ماروی میمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا غلط کمنٹس دینے والوں کوسوشل میڈیا پربلاک نہیں کیا، وہ دیکھیں کہ ہرکسی کی زندگی میں پرائس ٹیگ نہیں ہوتا، کچھ لوگوں کے لیےسچائی اور عزت ڈالر سے زیادہ اہم ہوتی ہے۔ماروی میمن کا کہنا تھا بلاول نے شہادت کا فائدہ اٹھانا سیکھا ہے اور اب اپنی نئی دریافت شدہ بڑی بہن کوبھی یہی سکھا رہےہیں۔

یاد رہے چند روز قبل ماروی میمن نے کہا تھا کہ عزت سے سچ بتا کر معافی مانگنے میں اگر مسئلہ ہے تو پھر بے عزتی ہی آپ کا مقدر ہے،اب تین سال ہونے کو ہیں لیکن اب میرے خیال سے اس میں ایک دن بھی تاخیر کی گنجائش نہیں ہے۔

خیال رہے سابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ماروی میمن کی خفیہ شادی کے متعلق کھلے عام کوئی اعلان یا اعتراف تو اب تک سامنے نہیں آیا ،البتہ ماروی میمن نے اس حوالے سے اشاروں میں کئی ٹویٹس کرکے اسحاق ڈارکو وارننگ دی ہے کہ معاملہ طے نہ پانے کی صورت میں وہ ایک پریس کانفرنس میں تمام حقائق سامنے لائیں گی۔

یہ بھی دیکھیں

لاہورمیں حضرت داتا گنج بخش کے 976 ویں تین روزہ عرس کا آغاز

لاہور : حضرت داتا گنج بخش کے976ویں عرس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا، صوبائی وزیر …