جمعرات , 18 اپریل 2024

عالمی تنہائی کا شکار امریکہ اقتصادی دہشت گردی کر رہا ہے، جواد ظریف

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ ایران کے مقابلے میں عالمی سطح پرسیاسی تنہائی کا شکار ہوا ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے آج جمعرات کے روز ایرانی گورنرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو موجودہ صورتحال میں سیاسی شکست کا سامنا ہے اورعالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں ایران کے خلاف وہ حتی ایک بیان بھی دلوانے میں کامیاب نہ ہو سکا اورعالمی سطح پر سیاسی تنہائی کا شکار ہوا۔

ایران کے وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکی حکام نے سوچا تھا کہ پابندیوں کے ساتھ ایرانی معیشت کو درہم برہم اور ایرانی عوام کو حکومت سے دور کردیں گے لیکن نتیجہ اس کے برعکس نکلا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …