بدھ , 24 اپریل 2024

گوگل سرچ میں چھپی دلچسپ گیم کھیلنا چاہتے ہیں؟

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)اگر انٹرنیٹ پر سرچنگ کے دوران بیزاری محسوس ہورہی ہے تو گوگل سرچ میں چھپا گیم آپ کو ضرور پسند آئے گا۔گوگل اکثر اپنے سرچ انجن میں دلچسپ فیچرز چھپا دیتا ہے اور ایسا برسوں سے ہورہا ہے۔

اور ایسا ہی دلچسپ گیم آپ اپنے براؤزر (ڈیسک ٹاپ یا موبائل) یا گوگل ایپ پر کھیل سکتے ہیں، خصوصاً اگر آپ کو ٹینس میں دلچسپی ہو تو۔درحقیقت اس وقت لندن میں جاری ومبلڈن ٹورنامنٹ کے موقع پر گوگل نے ایک ٹینس گیم اپنے سرچ رزلٹس میں چھپائی ہے اور اس وقت نظر آتی ہے جب آپ Wimbledon یا ومبلڈن (انگلش یا اردو دونوں میں سے جس میں دل کرے) لکھ کر سرچ کرتے ہیں۔ومبلڈن لکھنے کے بعد جب سرچ رزلٹ سامنے آتے ہیں تو نیچے اسکور بورڈ سا بنا نظر آجاتا ہے، جس میں مینز سنگلز، ویمن سنگلز اور دیگر میچز کے اسکور دیکھے جاسکتے ہیں۔

اسی میں ایک مکسڈ ڈبلز کا آپشن ہے جس کے بعد ایک چھوٹی ٹینس بال نظر آئے گی، جس پر کلک کرنے پر گیم سامنے آجائے گی اور ڈیسک ٹاپ پر کی بورڈ کے ایرو آگے پیچھے کرنے میں مدد دیں گے جبکہ موبائل پر سوائپ کرکے ااپ یہ کام کرسکتے ہیں۔

گوگل کے مطابق 14 جولائی کو ومبلڈن کے اختتام کے بعد بھی اس گیم کو کھیلنا ممکن ہوگا او راس کے لیے Wimbledon 2019 scores لکھ کر سرچ کرنا ہوگا یا کسی بھی سال کے ومبلڈن کے اسکورز لکھ کر سرچ کرنے پر اسے کھیل سکیں گے۔

گوگل کے مطابق یہ گیم دیگر بڑے ٹورنامنٹس کے اسکور سرچ کرنے پر کھیلی جاسکتی ہے۔گوگل کی جانب سے اکثر اس طرح کی گیمز سرچ انجن میں چھپا دی جاتی ہے اور عام طور کسی ایونٹ یا اہم دن کے موقع پر گوگل ڈوڈل میں بھی گیمز دے دی جاتی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …