منگل , 23 اپریل 2024

وزیر اعظم کا قرعہ اندازی کے ذریعے 10 ہزار مستحقین کو گھر دینے کا اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بینکوں سے قرض لے کر گھر بنانے کے لئے قانون سازی کر رہے ہیں، حکومت موقع دے گی کہ آپ اپنی تنخواہ سے گھر بناسکیں ْان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے نئے پراجیکٹ کے آغاز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا. انھوں نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کو پورے ملک میں لے کر جائیں گے.

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ اسکیم حکومت پرائیوٹ سیکٹر سے مل کر شروع کررہی ہے، حکومت کے پاس اتنا پیسہ نہیں کہ 50 لاکھ گھر بنا سکے، البتہ حکومت کے پاس پورے ملک میں زمین پڑی ہوئی ہے.

انھوں نے کہا کہ 10 ہزار گھر اُن کے لئے ہوں گے، جو پیسوں سے گھر نہیں خرید سکتے، قرعہ اندازی کے ذریعے 10 ہزار گھر غریبوں کو دیے جائیں گے، قرعہ اندازی کے ڈیڑھ سال بعد یہ گھر دے دیے جائیں گے، کچی بستیوں میں رہنےوالےبرے حالات میں رہتے ہیں.وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی میں 40فیصد لوگ کچی آبادی میں رہتے ہیں، کراچی میں آدھی زمین پرکچی آبادی کے عوام کے لئے گھر بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ، امریکا میں 80 سے 90فیصد لوگ قرض لے کر گھر بناتے ہیں، یہاں یہ معاملہ نہیں، ہم نیا قانون بنائیں گے. اس طرح کی اسکیمیں ترکی ،بھارت اورملایشیا میں بھی آئیں، تنخواہ دار طبقہ، سرکاری ملازمین چھوٹی قسطیں دےکر گھر تعمیر کر سکیں گے.

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …