ہفتہ , 20 اپریل 2024

حزب اللہ نے سن 2006 میں اسرائیل، امریکہ اور غدارعرب حکمرانوں کو شکست دی؛ شیخ نعیم قاسم

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک)حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے سن 2006 میں اسرائیل، امریکہ اور ان کے اتحادی غدار عرب حکمرانوں کو شکست دی تھی۔ انھوں نے کہا کہ حزب اللہ لبنان نے تاریخ میں پہلی بار اسرائیلی طاقت کے طلسم کو چکنا چور کیا۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ جولائی 2006 ء میں حزب اللہ نے صرف اسرائیل کو شکست سے دوچار نہیں کیا بلکہ امریکہ اور عرب سازشی ، خائن اور غدار حکمرانوں کو بھی شکست سے دوچار کیا۔ انھوں نے کہا کہ اس جنگ میں حزب اللہ لبنان کی کامیابی میں لبنانی قوم کا گرانقدر تعاون شامل تھا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …