منگل , 15 اکتوبر 2019

سعودیہ کوبھاری رقم صرف کرکے خاشقجی کے قتل کو چھپانے کی اجازت نہیں دیں گے؛کینٹ ریث

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)انسانی حقوق کے نگراں ادارے کے سربراہ نے خاشقجی کے بہیمانہ قتل کو چھپانے کے سلسلے میں سعودی عرب کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب بھاری مقدار میں رقم صرف کرکے خاشقجی کے قتل کو چھپانے کی کوشش کررہا ہے اور سعودی عرب کو ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

اس نے کہا کہ عالمی برادری کو سعودی عرب کے بھیانک جرائم پر سکوت نہیں کرنا چاہیے اور اس کو بھاری مقدار ميں رقم خرچ کرکے خاشقجی کے وحشیانہ قتل کو چھپانے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ کینٹ ریث نے کہا کہ سعودی رعب پیسہ خرچ کرکے حقیقت کو چھپانے کی تلاش کررہا ہے۔ ادھر اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر اگنس کیلامیرڈ نے کہا ہے کہ امریکہ کو انسانی حقوق کی رپورٹ کے بارے میں سعودی عرب کو واضح پیغام دینا چاہیے اور سعودی عرب کے وحشیانہ اور ہولناک جرائم پر سکوت نہیں کرنا چاہیے۔ اوراب سعودیہ کے خلاف عملی قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد کے حکم پر سعودی صحافی جمال خاشقجی کو ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصلخانہ میں بہیمانہ طور پر قتل کردیا گیا تھا اور سعودی عرب نے خاشقجی کے بہیمانہ قتل کا اعتراف کرنے کے باوجود اس کی لاش اس کے ورثاء کے حوالے نہیں کی اور بھاری رقم خرچ کرکے خاشقجی کے قتل کو چھپانے کی کوشش کررہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران اور پاکستان کا خطے کے مسائل کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر اتفاق

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان …