ہفتہ , 20 اپریل 2024

اسرائیل صیہونی بستیاں خالی نہیں کرے گا ، نتن یاہو

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتنیاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل کسی بھی ایسے منصوبے یا امن سمجھوتے میں شامل نہیں ہوگا جس میں صیہونی بستیوں سے حتی ایک بھی فرد کو نکلنے کے لئے کہا جائے گا

فلسطین انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین نتنیاہو نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل عالمی برادری کو اس بات پر راضی کرنے کی کوشش کررہا ہے کہ وہ اسرائیل کے غاصبانہ وجود کو تسلیم کرلے – نتنیاہو نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ تل ابیب مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صیہونی بستیوں کی تعمیر جاری رکھے گا کہا کہ اسرائیل غرب اردن میں اپنا تسلط باقی رکھے گا –

واضح رہے کہ اسرائیلی حکومت صیہونی بستیاں تعمیر اور فلسطینیوں کے مکانات کو منہدم کرکے فلسطینی علاقوں میں آبادی کا تناسب اور جغرافیائی نقشہ تبدیل کرنے کی کوشش کررہی ہے –

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …