منگل , 15 اکتوبر 2019

ایران پر حملہ کرنے والے ہر دشمن کو منہ توڑ اور دنداں شکن جواب دیا جائےگا:جنرل امیر حاتمی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے اسرائیل کی دھمکی کے رد عمل میں کہا ہے کہ ایران پر حملہ کرنے والے ہر دشمن کو منہ توڑ اور دنداں شکن جواب دیا جائےگا۔ ایرانی وزیر دفاع نے اسرائیلی وزير اعظم کے گذشتہ روز کے خطاب کو اقوام متحدہ کے منشورکی دفعہ 2 کی شق 4 کے صریح خلاف قراردیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی دفاعی آمادگی اسرائیل کے تصور سے کہیں زیادہ اوربلند و بالا ہے اور ایران ہر حملہ آور دشمن کو ہر سطح کے حملے کا بھر پور جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔ جنرل حاتمی نے کہا کہ ایران کی دفاعی آمادگی دشمن کی طاقت کے پیش نظر جاری ہے اور ایران دشمن کی ہرسازش اور ہر حملے کو منہ توڑ جوابد ینے کے لئے آمادہ ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزير اعظم نے پانچویں نسل کے اسکواڈرن ایف 35 کا معائنہ کرتے ہوئے ایران کو دھمکی دی تھی کہ اسرائیل کا یہ جنگی طیارہ ایران کے ہر نقطہ کو نشانہ بنا سکتا ہے اور یہ طیارہ شام اور مشرقی وسطی کے تمام ملک پر پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران اور پاکستان کا خطے کے مسائل کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر اتفاق

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان …