اتوار , 21 جولائی 2019

یونان میں طوفان سے تباہی 6 سیاح ہلاک، 100 زخمی

ایتھنز(مانیٹرنگ ڈیسک)یونان میں مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔یونان کے شمالی حصے میں طوفانی موسم نے تباہی مچادی،تیز ہواؤں اور بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 6 غیر ملکی سیاح ہلاک جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہلاک ہونے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔یونان کے سیاحتی مقام پر طوفانی ہواؤں نے ہر شے تہس نہس کردی جس کے باعث حکام نے ہنگامی صورتحال نافذ کردی۔

تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے باعث درخت جڑ سے اکھڑ گئے، گاڑیاں الٹ گئیں،بجلی کے پول گر گئے اور بارش کا پانی ریسٹورنٹ میں داخل ہوگیا۔طوفانی ہواؤں سے گھروں کی چھتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

یہ بھی دیکھیں

شیخ زکزکی کو رہا کیا جائے، خطیب جمعہ تہران

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی نے نائیجیریا کی اسلامی تحریک …