بدھ , 24 اپریل 2024

افغان مذاکرات ممکن تو کشمیر پر کیوں نہیں؟فاروق عبداﷲ

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداﷲ نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بات چیت کوواحد راستہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مسئلہ آج بھی بھارت اور پاکستان کے درمیان سب سے بڑا تنازع ہے ، جو لوگ کہتے ہیں یہ کوئی مسئلہ نہیں وہ خواب غفلت میں ہیں۔ ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا بھارت پاکستان میں بات چیت کے علاوہ آر پار کشمیریوں میں بھی مذاکرات ہونے چاہئیں اور ایسا حل نکالنا چاہئے جو سب کو قابل قبول ہو۔

بھارتی حکومت پاکستان کیساتھ بات چیت کیلئے دہشتگردی کو مشروط کرتی ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے ، افغانستان کا مسئلہ حل ہونے کو ہے وہاں دونوں طرف سے گولیاں چل رہی ہیں لیکن مذاکرات بھی ہو رہے ہیں، اگر افغانستان میں یہ پالیسی اختیار کی جا سکتی ہے تو یہاں ایسا کیوں نہیں ہو سکتا۔انہوں نے بھارت کی موجودہ حالت کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت آج وہ ملک نہیں جو 1947ء میں تھا ، اسے ایک ہندو راشٹر بنایا جا رہا ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …