جمعہ , 19 اپریل 2024

اسرائیلی ٹینک شکن میزائل کا تجربہ ناکام،بھارت نے ڈیل منسوخ کر دی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نے اسرائیلی ساختہ اینٹی ٹینک میزائل کا تجربہ ناکام ہونے کے بعد اسرائیل کیساتھ 500 ملین ڈالر کی ڈیل منسوخ کر دی ہے ، جسکے بعد بھارتی فوج نے ملکی ساختہ ٹینک شکن میزائل پر اپنی توجہ مرکوز کر دی ہے ۔ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ سال پوکھران میں سپائیک میزائلوں کا ٹیسٹ کیا لیکن یہ میزائل کئی حوالوں سے ناکام ہوئے ، انکے سینسر فیل ہو گئے اور وہ ٹارگٹ کو پہچاننے میں ناکام رہے ۔

قبل ازیں یہ اطلاعات تھیں کہ بھارت اسرائیل سے 321 لانچر اور 8356 میزائل خریدے گا۔ بھارتی وزارت دفاع نے ملکی ادارے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے تیار کردہ این اے جی اینٹی ٹینک میزائل کے حق میں ہے ۔ یہ فیصلہ اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کے ستمبر میں سرکاری دورے سے قبل لیا گیا ہے اور اسرائیل کو پیغام بھی پہنچا دیا گیا ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …