بدھ , 24 اپریل 2024

گرد و غبار سے اپنی صحت کو کیسے بچائیں؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)موسم گرما میں میدانی علاقوں اور عرب ممالک کے ریتلے صحرائوں میں‌بڑے پیمانے پر گردو غبار اٹھتا ہے جو لوگوں کی صحت کے لیے غیرمعمولی طورپر نقصان دہ ہوسکتا ہے۔قطر کی حمد میڈیکل ایسوسی ایشن کی طرف سے گردو وغبار کے انسانی صحت پر پڑنےوالے منفی اثرات اور اس کےبچائو کےطریقوں کے حوالے سےمفید مشورے دیئے ہیں۔

طبی فائونڈیشن کا کہنا ہے کہ گردو غبار ناک میں الرجی، انفیکشن، نظام تنفس اور دیگر جسمانی عوارض کا موجب بن سکتا ہے۔گردو غبار سے بچنے کے لیے درج ذیل مشورے قارئین کے لیے مفید ثابت ہوں گے۔گردو غبار والی ہوا میں باہر نکلنے سے گریز کیا جائے۔ جب ہوا میں بہت زیادہ گردو وغبار ہوگا تو وہ صحت پر منفی اثرات ڈالے گا۔

گردو غبار کی صورت میں منہ اور ناک کو ماسک یا گیلےکپڑے کے ساتھ ڈھانپ کر رکھی تاکہ کم سے کم چھینکیں آئیں۔جب ہوا بہت زیادہ غبار آلود ہو تو گاڑی چلاتے ہوئے اس کے شیشے بند رکھیں اور ایئرکنڈیشنز کا استعمال کریں۔آنکھوں کو انفیکشن سے بچانے کے لیے گردو غبار سے بچائیں۔اگر گردو غبار کی وجہ سے آپ آنکھوں میں آنسوئوں کا بہنا، نزلہ زکام، کھانسی یا آواز میں خرابی محسوس کریں تو فورا ڈاکٹر سےرجوع کریں۔

یہ بھی دیکھیں

ڈائری لکھنے سے ذہنی و مدافعتی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

لندن:کمپیوٹرائزڈ اور اسمارٹ موبائل فون کے دور میں اب اگرچہ ڈائریز لکھنے کا رجحان کم …