بدھ , 24 اپریل 2024

غزہ میں جنگ بندی کی اسرائیلی خلاف ورزیوں پر خاموش نہیں‌ رہیں گے: حماس

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے خبردار کیا ہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کی صہیونیوں کی طرف سے جاری خلاف ورزیوں‌ پر خاموش تماشائی نہیں رہیں گے۔ حماس کے رہ نما فتحی حماد نے ایک بیان میں کہا کہ صہیونی حکومت نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے حوالے سے ثالث ممالک کے ذریعے طے پائی شرائط پرعمل درآمد نہیں۔ انہوں‌ نے اسرائیل کو جنگ بندی معاہدے پرعمل درآمد کے لیے اسرائیل کو ایک ہفتے کی مہلت دی اور کہا کہ اسرائیل غزہ کی پٹی پرمسلط محاصرہ ایک ہفتے کے اندر ختم کرےاور جنگ بندی شرائط پرعمل درآمد یقینی بنائے۔

فتحی حماد نے غزہ میں جاری ہفتہ وار احتجاجی ریلی سے خطاب میں کہا کہ اسرائیلی ریاست کی ٹال مٹول کی پالیسی سے فلسطینی قوم کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔ غزہ کی پٹی میں حالات آتش فشاں بن کر پھٹنے والے ہیں۔ غرب اردن میں بھی صہیونی ریاست کے مظالم کے خلاف فلسطینیوں میں غم وغصہ بڑھ رہا ہے۔

انہوں‌ نے کہا کہ ہمارے پاس اسرائیل کو جنگ بندی کی شرائط پرعمل درآمد کرانے کے لیے متعدد آپشن موجود ہیں۔ ہم اسرائیلی ریاست کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر خاموش نہیں رہیں گے۔فتحی حماد نے القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمود الادھم کی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہادت کو ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال قرار دیا اور کہا کہ القسام بریگیڈ کی شہادت جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …