ہفتہ , 20 اپریل 2024

سانگھڑ میں تیز رفتار بس نے رکشے کو روند ڈالا، 11 افراد جاں بحق

سانگھڑ(مانیٹرنگ ڈیسک)سانگھڑ میں تیز رفتار مسافر بس کی رکشے کو ٹکر کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد سمیت 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق مسافر بس سانگھڑ سے نوابشاہ جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث کھڈرو کے قریب اپنے آگے جاتے ہوئے رکشے پر چڑھ کر الٹ گئی۔

حکام کے مطابق حادثے میں مسافر رکشے میں سوار 5 خواتین اور 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق اور ایک خاتون حادثے کے وقت رکشے سے گرنے کے باعث صرف زخمی ہوئی۔پولیس کے مطابق بس الٹنے سے اس میں سوار 24 مسافر زخمی ہوئے جن میں سے 22 کو پیپلز میڈیکل کالج اسپتال نوابشاہ بھجوا دیا گیا ہے۔

حادثے کے بعد مسافر بس کا ڈرائیور فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔حادثے میں مسافر رکشے کے ڈرائیور کے علاوہ 10 افراد کا تعلق ایک ہی برادری سے تھا جو ایک تقریب میں شرکت کر کے واپس اپنے شہر کھڈرو آرہے تھے۔ لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور علاقے میں سوگ کا سماں رہا۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …