جمعہ , 19 اپریل 2024

جج ارشد ملک کی متنازعہ ویڈیو کے اصل کردار کا پتہ چل گیا

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک) مریم نواز کی طرف سے دکھائی جانے والی جج ارشد ملک کی متنازعہ ویڈیو کے اصل کردار طارق نامی شخص کا پتہ چل گیا۔ذرائع کے مطابق طارق محمود نامی شخص نے چوک فوارہ کے قریب ابدالی روڈ پر "طارق ٹی وی سنٹر” بنا رکھا ہے، طارق محمود نے مبینہ طور پر جج ارشد ملک کی ملتان میں تعیناتی کے دوران ویڈیو بنائی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طارق محمود غیر قانونی اشیا و سمگلڈ ٹی وی، ایل ای ڈیز کی خریدو فروخت میں ملوث ہے، طارق محمود مختلف اہم شخصیات و سرکاری افسران کیساتھ "معاملات ” کرنے میں ماہر سمجھا جاتا ہے۔ذرائع کے مطابق طارق محمود کا بڑا بھائی میاں ادریس سمگلنگ کیس میں گرفتار رہ چکا ہے۔ جلد کیس میں مزید پیشرفت متوقع ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …