اتوار , 8 دسمبر 2019

کرکٹ کا اگلا سلطان کون؟ فیصلہ آج ہوجائے گا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)کرکٹ کا اگلا سلطان کون؟ انگلینڈ یا نیوزی لینڈ؟ ٹائٹل کیلئے دونوں ٹیموں کے درمیان آج لارڈز کے تاریخی میدان پر جنگ ہوگی۔دنیائے کرکٹ پرحکمرانی کا تاج کس کے سر سجے گا، انگلینڈ یا نیوزی لینڈ۔۔؟ فیصلے کی گھڑی آن پہنچی۔میگا ایونٹ کا میگا مقابلہ لارڈز کے تاریخی میدان میں دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔دونوں ٹیموں نے آستینیں چڑھالیں، ایک دوسرے پر وار کرنے کو تیار، جو بھی ٹیم جیتے، ایک بات تو طے ہے، اس بار دنیا کو نیا ورلڈچیمپئن ملے گا۔

یہ بھی دیکھیں

دادی کو یقین تھا میں ایک دِن ضرور چیمپئن بنوں گا: عامر خان

لاہور(ابلاغ نیوز )پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ اْن کی دادی …