اتوار , 18 اگست 2019
تازہ ترین

پی آئی اے کے فضائی میزبانوں کیلئے نیا حکم نامہ جاری

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبانوں کے لئے ایمرجنسی چھٹی صرف انتہائی قریبی عزیزکےانتقال پرمنظورکرنے کا فیصلہ کیا ہے ، احکامات جی ایم فلائٹ سروسزعامر بشیر نے جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبانوں کیلئے نیاحکم نامہ جاری کردیا اور ایمرجنسی چھٹی کے لئے نئی تشریح ایجاد کر ڈالی۔

انتظامیہ نے فضائی میزبانوں کی ایمرجنسی چھٹی صرف انتہائی قریبی عزیز کے انتقال پر منظور کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور صرف انٹرنل استعمال کے لئے جاری ہدایت نامہ جای کردیا ہے۔احکامات جی ایم فلائٹ سروسزعامربشیرکی جانب سے جاری کئے گئے ، جس میں کہا گیا صرف والدین، سسر ساس یا سگے بھائی بہن کے انتقال کی صورت میں چھٹی منظور ہو گی۔

یاد رہے انتظامیہ کی جانب سے فضائی میزبانوں کو ہر ماہ کی 20 تاریخ سے پہلے چھٹیوں کی معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی ، احکامات کے مطابق ڈیڈ لائین کے بعد کسی چھٹی کی درخواست پر عمل درآمد نہیں کیا جائے گا۔اس سے قبل انتظامیہ نے ایئرلائن کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے جہاز کے عملے کو قد اور عمر کے لحاظ سے وزن کم کرنے کیلئے کہا تھا اور فضائی میزبانوں سمیت جہاز کے عملے کو وزن کم کرنے کے لئے چھ ماہ کی مہلت دی گئی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

حکومت کا ایک سال، معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق آج کامیابیوں کی رپورٹ جاری کریں گی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کا ایک سال، معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق آج کامیابیوں کی …